بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سافٹ وئیرز کاپی رائٹ


سوال

کمپیوٹر کے کاروبار سے منسلک بہت سارے دوست اپنے کسٹمرز کو ونڈوز انسٹال کر کے دیتے ہیں، جس کی مد میں وہ 150-200 روپے چارج کرتے ہیں، جب کہ ونڈوز اگر ہم کمپنی سے خریدتے ہیں تو اس کی قیمت 8000-10000تک ہے جو کہ ہماری بساط سے باہر ہوتی ہے، اس بارے میں کیا حکم ہوگا؟ کیوں کہ جو ہم ونڈوز استعمال کرتے ہیں اس میں انٹرنیٹ پر موجود کوڈز دیکھ کر ونڈو کو رجسٹر کرتےہیں۔بعد ازاں بہت سارے سافٹ وئیر بھی انسٹال کرتے ہیں ۔ان کو بھی اوپر بیان کیے گئے طریقے سے رجسٹر کرتےہیں۔اس طرح کا کاروبار نیز سافٹ وئیرز کا استعمال جائز ہو گا کہ نہیں؟ کیوں کہ ہم لوگ سافٹ وئیرز ڈالر میں قیمت ہونے کی وجہ سے خرید نہیں سکتے۔بعض اوقات کئی سافٹ وئیرز کی قیمت لاکھوں میں بھی ہوتی ہے!

جواب

مختلف قسم کے سافٹ ویئر جو کہ اس کے بنانے والے کے علاوہ کی جانب سے فراہم کیے جاتے ہیں جو عموماً مفت ہوتے ہیں ان کے استعمال کی گنجائش ہے ؛ اس لیے کہ اس کی جو کاپی سی ڈی یا انٹر نیٹ پر فراہم کی جارہی ہے وہ اس بنانے والے کی ملکیت کا حصہ نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201597

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں