بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ساریہ رحمن نام رکھنا


سوال

"ساریہ"  نام کے معانی بتا دیں،  اور کیا "ساریہ رحمن" نام رکھنا ٹھیک ہے؟

جواب

"ساریہ" کا معنی : رات کو آنے والا بادل، رات کی بارش کے ہیں۔"ساریہ بن زنیم" ایک صحابی کا نام بھی ہے، اسی طرح "عرباض بن ساریۃ" بھی صحابی ہیں۔ لہٰذا صحابی رضی اللہ عنہ کی نسبت سے لڑکے کا نام بھی رکھا جاسکتاہے، اور لفظ ومعنی کو دیکھتے ہوئے لڑکی کانام بھی "ساریہ" رکھا جاسکتا ہے۔البتہ ولدیت کے ساتھ "ساریہ عبدالرحمن" رکھا جائے، نہ کہ "ساریہ رحمٰن"۔

"العرباض بن سارية السلمي. ويكنى أبا نجيح. قال محمد بن سعد: أخبرت عن أبي المغيرة الحمصي قال: حدثنا أبو بكر بن عبد الله بن أبي مريم قال: حدثني حبيب بن عبيد قال: قال العرباض بن سارية: لولا أن يقول الناس فعل أبو نجيح فعل أبو نجيح. يعني نفسه". (الطبقات الكبرى ط العلمية (4/ 208)

" أما سارية بالسين المهملة فهو سارية بن زنيم بن عمرو بن عبد الله بن جابر بن محمية بن عبد بن عدي بن الديل بن بكر بن عبد مناة بن كنانة، له شعر، وكان [حليفاً] في الجاهلية، وكان أشد الناس حضراً، وهو الذي يقول له عمر: "يا سارية الجبل" وأم الخير بنت شريك بن زهير بن سارية بن مسلمة بن عبيد بن ثعلبة، من بني حنيفة". (الإكمال في رفع الارتياب عن المؤتلف والمختلف في الأسماء والكنى والأنساب (4/ 247) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200366

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں