بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

زیور کی زکاۃ کی ذمہ داری


سوال

اگر خاوند کا کوئی ذرریعہ آمدنی نہ  ہو تو  عورت سونے کی  زکاۃ کیسے  ادا کرے؟

جواب

کسی بھی مال  کی زکاۃ کی ادائیگی کی ذمہ داری اس مال کے  مالک  پر ہے ،لہذا اس صورت میں اگراس سونے  کی مالک عورت ہے تو اس مال کی زکاۃ کی ادائیگی عورت پر ہے،نہ کہ اس کے شوہر  پر ۔اگر عورت کے پاس کوئی اور مال نہیں ہے تو  اس سونے میں سے کچھ  بیچ کر اس  مال  کی زکاۃ ادا کرے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200340

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں