بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

زہری نام رکھنا


سوال

 زہری نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"زُہری"  کوئی نام نہیں ہے،  "زہری" قوم کی طرف نسبت ہے، عرب میں "بنو زُہرہ"  کی طرف منسوب  لوگ "زُہری" (بضم الزا) کہلاتے ہیں، اسی طرح بلوچستان کے علاقے میں ایک قوم "زِہری" (بکسر الزا) کے نام سے موسوم ہے، اور ایران کا علاقہ "زَہری"  (بفتح الزا) ہے، ان قوم یا علاقے کی طرف نسبت کرکے "زہر ی"  نسبت لگائی جاتی ہے، لہذا  یہ نام نہیں رکھنا چاہیے، بلکہ صحابہ، تابعین، نیک مسلمانوں کے ناموں میں سے یا اچھے بامعنی نام رکھے جائیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200240

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں