بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

زکوۃ کی رقم کا تعین


سوال

از راہ کرم ہمارے درج ذیل اثاثوں پر ادائیگی زکوۃ کی واجب رقم کا تعین فرمادیں۔ نقد اور بینک بیلنس:3,450,766، قابل وصولی رقم:5,443,332، کل میزان:  8,894,098، قرضہ: 2,786,107 واجب الادا رقم:4,826,263، کل میزان واجبات: 7,612,370، واجبات کو منہا کر کے بقیہ اثاثہ جات:  1,281,728۔ 

جواب

قابل زکوۃ کل اموال پر فرض ہونے والی زکوۃ  اس مال کا ڈھائی فیصدحصہ ہوتی ہے۔ اس حساب سے آپ کی بیان کردہ تفصیل کے مطابق جب تمام واجبات منہا کرنے کے بعد کل اثاثہ جات کی مقدار مبلغ:1,281,728 روپے ہے، تو اس حساب سے اس رقم کا ڈھائی فیصد تقریبا 32044 روپے بنتے ہیں جو زکوۃ کی مد میں آپ پر نکالنا فرض ہے۔


فتوی نمبر : 143609200016

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں