بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زکات کس پر واجب ہوتی ہے؟


سوال

میری تنخواہ 20000 ہے مجھے کتنی زکات دینی ہوگی؟

 

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر آپ کے پاس بنیادی اخراجات (یعنی مہینے بھر کا خرچہ وغیرہ) نکالنے کے بعد ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت (جو 2018 میں حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق 38406 روپے ہے) کے برابر یا اس سے زیادہ نقدی  موجود ہو یا نقدی اور سونا یا چاندی ملا کر کل مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر یا اس سے زیادہ ہو تو سالانہ آپ پر کل مالیت کا ڈھائی فیصد بطورِ زکات دینا واجب ہوگا، البتہ اگر کل مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی(  38406 روپے)سے کم ہو تو اس صورت میں آپ پر زکات واجب نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200874

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں