بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زویا نام رکھنا


سوال

" زویا"  نام کے معنی کیا ہے؟شرعی لحاظ سے یہ نام رکھنے میں کوئی  قباحت تو نہیں ہے ؟

جواب

" زویا "  کا لفظ اردو  اور عربی لغت میں موجود نہیں ،  اس لیے اس کے معنی کا علم نہیں ہے۔

اولاد کے حقوق میں سے  ایک بنیادی اور اہم حق یہ ہے کہ والدین ان کا اچھا نام منتخب کریں، کیوں کہ قیامت کے دن لوگوں کو نام اور ولدیت کے ساتھ پکارا جائے گا، لہٰذا یا تو اچھے معنٰی والا عربی نام یا انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ وصحابیات رضوان اللہ علیہم کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا چاہیے۔ مذکورہ نام کا معنٰی معلوم نہیں، اس لیے بہتر ہے کہ یہ نام نہ رکھا جائے، لڑکی کا نام کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر یا عربی کا اچھے معنی والا کوئی نام رکھ لیجیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201698

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں