بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زوج مفقودکے واپس آنے پر عورت کے دوسرے نکاح کا حکم


سوال

ہمارےعلاقے میں ایک عورت کا خاوند غائب ہو گیا تھا، اس عورت نے پانچ سال بعد شادی کرلی تھی، اب  وہ آدمی تقریباً سات سال بعد واپس آ گیا ہے۔  پوچھنا یہ ہے: وہ ان دونوں میں سے کس کی بیوی ہے، پہلے والے خاوند کی یا دوسرے کی ؟

جواب

 غائب شوہر کے واپس آنے کے بعد دوسرا نکاح باطل ہوگیا (بشرطیکہ  دوسرے نکاح میں تمام شرعی تقاضوں کو پورا کیا گیا ہو ورنہ تو یہ نکاح منعقد ہی نہیں ہوا تھا)اور یہ عورت پہلے شوہرکی بیوی شمار ہوگی۔( حیلہ ناجزہ 67 ط:دار الاشاعت ) فقط واللہ اعلم (


فتوی نمبر : 143903200013

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں