بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زمین پر بیٹھنے سے معذور شخص کی نماز


سوال

ایکسیڈنٹ کی وجہ سے گھٹنے کی نرم ہڈی پر چوٹ لگی ہے، نماز میں تشہد میں نہیں بیٹھ سکتا، کس طرح نماز پڑھوں؟

جواب

اگر آپ گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے زمین پر بیٹھ کر سجدہ کرنے پر قادر نہیں ہیں تو آپ سے قیام کی فرضیت ساقط ہوگئی ہے، آپ جس طرح سہولت ہو  زمین پر بیٹھ کر مثلاً: پاؤں پھیلا کر یا چار زانو ہوکر اشارہ سے رکوع وسجدہ کرکے نماز ادا کرلیں، اگر زمین پر بیٹھنے میں بھی مشقت ہو تو کرسی پر بیٹھ کر اشارہ سے نماز پڑھ لیں، اور سجدہ میں رکوع کی بنسبت ذرا زیادہ جھکیں۔

اور اگر  آپ قیام، رکوع اور سجدہ پر تو قادر ہیں، لیکن گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے  زیادہ دیر تک پاؤں موڑ کر بیٹھنے پر قادر نہیں ہیں تو  کھڑے ہو کر نماز شروع کرکے  رکوع اور سجدہ کے ساتھ نماز پوری کرنا ضروری ہے، البتہ دونوں سجدوں کے درمیان  جلسہ اور تشہد پڑھنے کے دوران پاؤں موڑ کر بیٹھنے کے بجائے چار زانو ہوکر یا جس طرح سہولت ہو بیٹھ کر نماز پوری کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200488

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں