زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اور کن اعذا ر میں بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جوشخص کسی عذر کی وجہ سے کھڑے ہوکرنمازپڑھنے پرقادرنہ ہوتواس کے لیے زمین پربیٹھ کرنمازپڑھنادرست ہے ، اس حالت میں جب رکوع اور سجدہ کرے تو رکوع اشارے سے کرے اور سجدہ زمین پر ہی کرے۔
اور اگر کوئی شخص قیام پر تو قادر ہے، لیکن زمین پر سجدہ نہیں کرسکتا تو ایسے شخص سے بھی قیام ساقط ہے، اگر یہ بھی بیٹھ کر نماز پڑھے تو جائز ہے اور یہ بھی رکوع اور سجدہ اشارے سے کرےگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200169
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن