بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زرنش ، سماویہ ، اور زمل کا معنی اور ان میں بہتر نام


سوال

 ان ناموں کے معنی بتادیں زرنش سماویہ زمل اور کونسا بہتر ہے یہ بھی بتا دیں؟

جواب

'زرنش':   یہ عربی یا اردو لفظ نہیں ہے، اورعربی اور اردو لغات میں  اس کا معنی نہیں مل سکا۔البتہ مسیحی کتب میں اس کا معنی "الرجل العابس" ملتا ہے،  یعنی ترش رو شخص۔  اس لحاظ سے یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔

سماویہ : اس کا معنی ہے "آسمانی "۔ یہ نام رکھنے کی گنجائش ہے، مناسب یہ ہے کہ صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے یا اچھے معنی والا عربی نام رکھا جائے۔

زُمل:  یہ زَمَلَ سے مشتق ہے، اس کے بہت سے معانی آتے ہیں:

(1) ایک پہلو پر زور دے کر دوڑنا ، ایک پیر  اوپر اٹھانا دوسرے پیر پر دوڑنا۔زمل الدابة     چوپائے کا خوشی اور مستی میں جھومتے ہوئے چلنا گویا وہ لنگڑا کر چل رہا ہے۔

(2) زمل السقاة علی البئر زملاً    پانی لینے والوں کا کنویں پر باہم جھگڑنا۔

(3)  زمل القوس    کمان کا آواز نکالنا۔

(4) زمل الشيء  اٹھانا ، بلند کرنا ۔

(5) زمل فلاناً زملاً    کسی کے ساتھ سواری پر بیٹھنا ، ہم رکاب ہونا ،  پیچھے سوار کرنا ،  تابع ہونا ، پیچھے چلنا، اسی سے زمیل بمعنی دوست بھی ہے۔

آخری دو معانی (یعنی نمبر4 اور5) کے اعتبار سے " زمل " نام رکھا جاسکتاہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201556

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں