بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زانی دیور کی بیٹی سے مزنیہ بھابی کے بیٹے کا نکاح


سوال

 زانی دیور  کی بیٹی کی شادی مزنیہ بھابھی کے بیٹے سے ہو سکتی ہے یانہیں؟  دوسری صورت یہ ہے مذکورہ شخص  نے زنا نہ کی کیا ہو  صرف لمس کی حد تک  بات ہو تو پھر  شرعی حکم کیا ہے؟

جواب

حرمتِ مصاہرت سے عورت کے اصول وفروع ، مرد پر  اور  مرد کے اصول وفروع ، عورت پر حرام ہوجاتے ہیں، لیکن اس حرمت کا تعلق ان کی اولاد کے درمیان نہیں ہوتا ، لہذا  زانی دیور  کی بیٹی  کا نکاح مزنیہ بھابی کے بیٹے کے ساتھ کرنا جائز ہے۔"البحرالرائق" میں ہے:

"ویحل لأصول الزاني وفروعه أصول المزني بها وفروعها". (البحرالرائق (۱۷۹/۳)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201377

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں