کیا "RED BULL " پینا جائز ہے؟
سنہا (S.A.N.H.A) حلال کی تصدیق کا معتمد ادارہ ہے، اس کی معلومات کے مطابق ریڈبُل (Red Bull) کا اوریجنل (Orignal) فلیور حلال ہے ، بقیہ فلیورز کے بارے میں جب تک معلومات اورتحقیقات مکمل نہ ہو جائیں، کوئی حکم نہیں لگایا جاسکتا۔
البتہ کھانے پینے کی وہ اشیاء جن کا حکم شریعت میں صراحتاً موجود نہ ہو ان کے بارے میں اصول یہ ہے کہ جب تک ان میں کسی حرام چیز کے موجود ہونے کی یقینی دلیل یا ظنِ غالب قائم نہ ہوجائے تب تک اس کو حرام نہیں کہا جائے گا، تاہم اگر کسی دلیل کی وجہ سے اس میں شبہ پیدا ہوگیا ہو، لیکن یقینی یا ظن غالب کے درجے میں دلیل نہ ہو تو اس شبہ کی وجہ سے اس سے احتیاط کرنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004201205
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن