اکثر عربوں میں بچیوں کا نام ’’ریان‘‘ رکھتے ہیں، کیا یہ مناسب ہے؟
"ریان": "را" کے زبر ، "یا" کی تشدید اور زبر کے ساتھ ہے، اس کا معنی "سیراب کرنے والا "ہے، "ریان" جنت کا ایک خاص دروازہ ہے جس سے صرف روزہ دار داخل ہوں گے۔ "ریان" نام رکھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200670
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن