بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ریان، ایان اور آیان نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

کیا ‘‘محمدریان’’ اور ‘‘محمد آیان’’ مد کے ساتھ بچے کا نام رکھنا صحیح ہے؟ نیز ان کےمعنی کیا ہیں؟ اوریہ کس زبان کے الفاظ ہیں؟ 

 

جواب

لفظ ریان عربی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی پانی سے خوب سیراب ہونے والے ہیں،اس لیے اس معنی کے اعتبار سے بچے کا نام محمد ریان رکھنا ٹھیک ہے۔ جب کہ "ایان" بغیر مد کے عربی زبان میں "کب؟" کے معنی میں استعمال ہوتا ہے،(یعنی کسی چیز کے واقع ہونے کے زمانے کے بارے میں سوال کے لیے استعمال ہوتا ہے)، چونکہ لفظ ایان کے کوئی معقول معنی نہیں ہیں، اس لیے  ایان نام رکھنا ٹھیک نہیں ہے۔الف مد کے ساتھ لفظ "آیان" عربی زبان کا لفظ نہیں ہے، کس زبان کالفظ ہے؟ یہ معلوم نہیں ہوسکا۔


فتوی نمبر : 143707200034

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں