بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں طواف کے بعد زمزم نہ پیا تو کیا حکم ہے؟


سوال

روزے کی حالت میں عمرہ کرتے وقت طواف کے بعد اور سعی سے پہلے جو زم زم پیتے  ہیں وہ رکن کب ادا کرنا ہو گا؟

جواب

طواف کے بعد زمزم پینا  روزے کے علاوہ عام حالت میں سنت ہے، اگر رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں عمرہ کیا تو طواف کے بعد  زمزم پیے بغیر سعی کرنی ہوگی اور اس کی کوئی جزا  بھی لازم نہیں ہے،  افطار کے بعد میں جب موقع  اور سہولت ہو زمزم پی لیا جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200065

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں