بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں بیوی کے قریب لیٹنا


سوال

کیا روزے کی حالت میں بیوی سے چمٹ کر لیٹ سکتے ہیں؟ جب کہ انزال وغیرہ نہ ہو اور نہ ہی جماع کا  خطرہ ہو۔

جواب

اگر روزے دار کو اپنے اوپر اطمینان اور قابو ہو  اور یہ خدشہ نہ ہو کہ ساتھ لیٹنے سے جماع کر بیٹھے گا تو  ساتھ لیٹنے کی اجازت ہےاور  اگراپنے نفس پر قابواور اطمینان نہ ہو  بلکہ یہ خدشہ ہو کہ ساتھ لیٹنے کے بعد جماع کر بیٹھے گا  تو ایسی صورت میں چمٹ کر لیٹنا مکروہ ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200733

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں