بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں بد نگاہی سے روزے کے ثواب میں کمی آتی ہے


سوال

فیس بک پر یا نیٹ کے کسی اور شعبہ میں غیر محرم کی تصویر گزر رہی ہو تو نظر آنے پر کیا روزہ پر کوئی اثر پڑے گا؟

جواب

روزے کی حالت میں روزہ دار کو چاہیے  کہ وہ اپنی زبان، نگاہ اور کانوں کی حفاظت کرے، نگاہ کی حفاظت کے لیے ضروری یہ ہے کہ ایسی ویب سائٹس جن پر بدنگاہی یقینی ہے ان سے اجتناب کرے، اور اپنے اوقات کو بے مقصد کاموں میں برباد کرنے کے بجائے اللہ رب العزت کو راضی کرنے میں لگائے۔  بدنگاہی ثواب میں کمی کا باعث ہے، اگرچہ روزہ فاسد نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201523

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں