بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں بیوی کے پاس جانا


سوال

روزہ کی حالت میں بیوی کے پاس کس حد تک جا سکتے ہیں؟

جواب

روزہ کی حالت میں بیوی  سے بوس کنار کرنے کی اجازت ہے، بشرطیکہ انزال یا اپنے نفس کے بے اختیار ہو کر   جماع کرنے کا خطرہ نہ ہو،اگر خطرہ ہو تو بوس وکنار بھی مکروہ ہے۔اگر بوس وکنار کرنے سے انزال ہوگیا تو  روزہ فاسد ہو جائے گا اور اگردونوں نے رضامندی سے جماع کرلیاتو دونوں پر کفارہ لازم ہوگا، اگر بیوی پر واقعۃً جبر کرکے جماع کیا تو صرف شوہر پر کفارہ لازم ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908201088

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں