بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ میں بیوی کو چھونے یا بوسہ دینے سے انزال ہونے کا حکم


سوال

اگر کسی مرد نے روزے کی حالت میں شہوت کے ساتھ اپنی بیوی کو چھوا اور بوسا دیا اور منی خارج ہو گئی تو کیا اس کا روزہ جاتا رہا؟

جواب

روزے کی حالت میں بیوی کو چھونے یا بوسہ دینے سے اگر منی خارج ہوگئی تو روزہ فاسد ہوجائے گا اور اس روزے  کی قضا اس کے ذمہ لازم ہوگی، البتہ کفارہ لازم نہیں ہوگا۔

الفتاوى الهندية (1/ 204)

''وإذا قبل امرأته، وأنزل فسد صومه من غير كفارة، كذا في المحيط. ۔۔۔۔ والمس والمباشرة والمصافحة والمعانقة كالقبلة، كذا في البحر الرائق''.فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200693

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں