بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ دار کو احتلام ہوگیا


سوال

روزے میں انزال کا کیا حکم ہے؟

جواب

روزہ دار کو سوتے ہوئے اگر احتلام ہو جائے تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا، البتہ روزہ دار  اگرخود انزال (یعنی مشت زنی) کرے تو اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا اور گناہ بھی ہوگا۔  جیساکہ ''البحر الرائق'' میں ہے:

''قوله: أو احتلم أو أنزل بنظر  أي لا يفطر''۔ (٢/ ٢٧٢)

''فتاوی شامی'' میں ہے:

''وكذا استمناء بالكف أي في كونه لايفسد، لكن هذا إذا لم ينزل، أما إذا أنزل فعليه القضاء''. (٢/ ٣٩٩، ط: سعيد)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200760

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں