بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزانہ دو سو روپے کے بدلہ رکشہ کرا یہ پر چلانے کے لیے دینا


سوال

ڈرائیور کو گاڑی یا رکشہ چلانے کے لیے دینا؟ آج کل شہروں میں گاڑی یا رکشہ مالکان کرایہ پر چلانے کے لیے دیتے ہیں اور یوں کہتے ہیں کہ مجھے 200 دینا اور باقی جتنا بچ جائے وہ تمہارا ہوگا شرعاً یہ عقد جائز ہے؟

جواب

گاڑی یا رکشہ کا مالک اگر کسی کو اپنی گاڑی یا رکشہ کرائے پر دے اور اس سے یہ طے کر لے کہ میں ایک دن کا کرایہ آپ سے دو سو روپے ( مثلاً )  روزانہ وصول کروں گا، آپ جتنا کماؤ وہ آپ کا معاملہ ہے، مجھے اس سے کوئی سرو کار نہیں ہے، تو یہ اجارہ کا معاملہ ہے اور یہ عقد شرعاً جائز ہے،  لیکن اس طرح معاملہ جائز نہیں ہےکہ جو کماؤگے اس میں سے دوسو روپے میرے ہوں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200388

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں