بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان کی فضیلت میں ایک روایت سے متعلق سوال


سوال

کہتے ہیں کہ رمضان المبارک میں نۓ کپڑے پہننے سے اللہ تعالی قیامت والے دن اس کا حساب نہیں لیں گے، یہ بات کس حد تک درست ہے؟ مہربانی کر کے بتائیں!

جواب

احادیث میں رمضان المبارک کے بہت فضائل وارد ہوئے ہیں،من جملہ  ان میں سے ایک فضیلت یہ ہے کہ اس مہینے میں ہر عمل کا ثواب فرض کے برابر کر دیا جاتا ہے اور اس مہینے میں مؤمن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے۔ لیکن ہمیں ایسی کوئی روایت نہیں ملی جس میں اس بات کا ذکر ہو کہ جو شخص رمضان میں نیا لباس پہنے گا اس سے قیامت کے دن حساب نہیں ہو گا؛ لہذا اس روایت کو آگے نقل کرنے سے گریز کریں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201559

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں