بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان ٹراسمیشن میں شرکت اور اس سے حاصل شدہ انعامات کا حکم


سوال

آج کل جو رمضان ٹرانسمیشن چل رہے ہیں، ان میں شرکت کرنا اور ان میں حاصل کیے گۓ انعامات کا استعمال کرنا کیسا ہے ?

جواب

رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کرنا  مندرجہ ذیل وجوہات کی بناپر جائز نہیں:

۱۔اس میں ویڈیو بنائی جاتی ہے جو  ٹی وی پر نشر ہورہی ہوتی ہے جب کہ تصویر سازی شرعاً حرام ہے۔

۲۔مرد و عورت کا مخلوط اجتماع ہوتا ہے۔

۳۔سوالات کرنے والے کا مقصد دین کی تبلیغ و ترویج نہیں ہوتی۔

۴۔یہ لغو اور بے کار کام ہےجب کہ رمضان جیسی بابرکت ساعات کو لغو کام میں ضائع کرنا عقل مندی نہیں۔ 

ممانعت کی مذکورہ وجوہات کے باوجود  اگر کسی نے شرکت کرکے انعامات حاصل کرلیے ہیں تو اسے چاہیے کہ شرکت کرنے پر توبہ و استغفار کرے اور آئندہ شرکت سے احتراز کرے،تاہم حاصل شدہ انعام استعمال کرنے میں حرج نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200082

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں