بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان المبارک میں قضا اور سنت اعتکاف ادا کرنے کاطریقہ


سوال

میں نے  اس رمضان المبارک میں قضا اعتکاف اور سنت اعتکاف دونوں کا ارادہ کیا ہے، اگر میں ۱۰ رمضان المبارک کی مغرب سے پہلے قضا کی نیت کرکے اعتکاف شروع کر لوں  تو مجھے ۲۰ کی مغرب کے بعد سنت اعتکاف کی دوبارہ نیت کرنی پڑے گی یا نہیں ؟کیا سنت اعتکاف ادا ہو جائےگا یا نہیں ؟اگر سنت اعتکاف درست نہیں تو کس طریقہ سے دونوں کو ایک ساتھ ادا کیا جائے؟

جواب

اگر رمضان المبارک کامسنون اعتکاف ٹوٹ جائے اور قضا کرنا  لازم ہوجائے تو پورے دس دن کی قضا کرنا ضروری نہیں، بلکہ ایک دن اور رات کی قضا کرنا لازم ہوگا، اسی طرح مسنون اعتکاف کی قضا رمضان میں ہی کرنا ضروری نہیں ہے، بلکہ  رمضان یا رمضان  کے علاوہ  دنوں میں بھی غروب آفتاب سے لے کر اگلے دن کے غروب تک روزے کے ساتھ مسجد میں ٹھہرنا ضروری ہے۔

اگر رمضان المبارک میں 20 دنوں کا اعتکاف کرنا چاہتے ہیں تو دسویں روزے کی افطار سے پہلے مسجد میں اعتکاف کی نیت سے ٹھہر جائیں، پھر 20 ویں روزے کے اختتام اور 21 ویں روزے کی ابتدا سے پہلے مسجد میں رہتے ہوئے  مسنون اعتکاف کی نیت کرلیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143906200011

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں