بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رشتے کی قسم دینا


سوال

اگر بیوی شوہر  کو  قسم دے کہ: آپ نے اس انسان سے بات نہیں کرنی  آپ کو ہمارے رشتے کی قسم !  شوہر بولے:  اچھا نہیں کروں گا، پھر شوہر اس انسان سے بات کرنا شروع ہوجائے تو شوہر  اور بیو ی کے رشتہ پر فرق تو نہیں پڑتا؟ مطلب نکاح پر فرق تو نہیں آئے گا؟

جواب

مذکورہ  صورتِ حال سے  زوجین کےنکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا، نکاح بدستور برقرار ہے۔

البتہ شرعاً اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کے علاوہ کی قسم منع ہے، اس لیے غیر اللہ کی قسم اٹھانا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200174

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں