بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رشتہ کے لیئے استخارہ سے متعلق ایک رہنمائی


سوال

عموما ہمارے معاشرے میں رشتہ کرتے وقت یا کرنے سے پہلے استخارہ کیا جاتا ہے. سو اگر لڑکا بهی استخارہ کرے اور لڑکی بهی کرلے پهر مثلا لڑکے کے استخارہ میں \\"ہاں\\" آجائے اور لڑکی کے استخارے میں نہ ہوجائے تو ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے. لڑکے کے استخارے کے مطابق عمل کرنا چاہیے یا لڑکی کے استخارے کے مطابق فیصلہ لیا جائے ؟ براہ کرم جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں کسی نے پوچها ہے . جزاکم اللہ

جواب

دونوں اپنے اپنے استخارے کے مطابق عمل کریں۔لڑکے کے لیے رشتہ مناسب ہے اس لیے کوشش کرے اور لڑکی کے استخارہ میں ناں آیا ہے اس لیے وہ حسن تدبیر سے انکار کردےپھر جو مقدر ہواسی میں خیر جانے اورراضی رہے کیونکہ دونوں نے استخارہ کرچکےہےیعنی استخارے کی صورت میں بندگی کا اظہار اوراپنے معاملات  حق تعالی شانہ کے سپرد کرچکے ہیں۔واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143712200019

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں