کیا رسول اللہ ﷺ کو نفل یا سنت کسی بھی عبادت کا ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟
رسول اللہ ﷺ کے لیے دعا واستغفار، صدقہ وخیرات ، تلاوت قرآن کریم یا کوئی بھی نفلی یا سنت عبادت کرکے اس کا ثواب پہنچانا جائز ہے۔
"سنن ابوداود" کی روایت ہے: حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دو مینڈھے قربان کیے، اور فرمایا: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی طرف سے قربانی کی وصیت فرمائی تھی، یہ میں ان کی جانب سے قربانی کر رہا ہوں۔ (۲/ ۳۸۵)نیز حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے عمرہ کیا کرتے تھے ۔(رد المحتار ۲/ ۲۴۴)
سنن ابوداو د ہی کی روایت ہے :حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ایک جماعت کو اپنی طرف سے نوافل پڑھنے کا حکم فرمایا تھا، جب کہ آپ حیات تھے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200962
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن