بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رزق میں برکت کا وظیفہ


سوال

رزق میں برکت کا وظیفہ بتادیں،گھر میں پیسہ رکتا ہی نہیں جیسے ہی آتا ہے ختم ہوجاتا ہے۔

جواب

نمازوں کی پابندی، استغفار کی کثرت اور تلاوت وذکر کے اہتمام کے ساتھ ساتھ بقدرِ وسعت صدقہ دیا کریں، نیز حضرت مولانا شاہ عبد الغنی پھولپوری رحمہ اللہ نے فرمایا کہ حضرت حاجی امداد اللہ رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ جو شخص صبح کو ستر مرتبہ پابندی سے یہ آیت پڑھا کرے وہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا اور فرمایا کہ بہت مجرب عمل ہے ،آیت یہ ہے:

 اللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاء وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ( الشوری: ۱۹) (معارف القرآن:جلد ۷ صفحہ ۶۸۷)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200832

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں