اگر لڑکی کی رخصتی نہیں ہوئی اور نکاح ہوگیاہے اس دوران طلاق ہوگی.اور وہ دوسرے کےساتھ شادی کرنا چاہتی ہے اس کے لیے عدت لازمی ہے؟
اگرصرف نکاح ہوا اور رخصتی نہیں ہوئی اور نہ ہی نکاح کے بعد کبھی لڑکا لڑکی نے تنہائی میں ایسی ملاقات کی ہو جس میں جسمانی تعلق قائم کرنا ممکن ہو اور طلاق ہوگئی تو اس عورت پر عدت لازم نہیں ،دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201929
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن