بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ربیعان نام رکھنا


سوال

’’ربیعان‘‘  نام کا مطلب کیا ہے؟ اور کیا یہ نام رکھا جا سکتا ہے؟

جواب

’’ربیع‘‘  کے مختلف معنی آتے ہیں:  موسم بہار ( سردی اور گرمی کے درمیان کا موسم ) ( 2 ) ماہ ربیع اول وربیع ثانی ( 3 ) موسم بہار کی بارش ( 4 ) چھوٹی نہر ( 5 ) سر سبز پودے وغیرہ ۔

’’ربیعان ‘‘  کامعنی ہوسکتا ہے دو موسم بہار، یا دو نہریں یا دونوں مہینے۔اور اگر اس میں الف نون زائد ہوں اور اصل مادہ ’’ربیع‘‘  ہو تو اس کامطلب اوپر گزرچکا ہے۔

بہتر یہ ہے کہ اس کے بجائے انبیاء اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے  نام یا کوئی اچھے معنی والا نام  رکھیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200622

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں