بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

راقب کا معنی


سوال

میرےنا م کا معنی بتاد یجیے, میرا نام ’’راقب علی‘‘  ہے۔

جواب

’’راقب‘‘  کا معنیٰ حفاظت کرنے والا، نگہبانی کرنے والا، اسی سے ’’رقیب‘‘ ہے اور ’’رقیب‘‘ اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ہے اور راقب صحابی کا نام ہے۔ ’’علی‘‘ کا معنی بلند صفات والا اور غالب ہے۔ رسول اللہ ﷺ کے چچا زاد اور داماد اور چوتھے خلیفہ راشد کا نام ہے۔ صحابہ کرام کی نسبت سے ’’راقب علی‘‘ نام رکھنا اچھا ہے۔

لسان العرب (1/ 424):
"رقب: في أسماء الله تعالى: الرقيب: وهو الحافظ الذي لايغيب عنه شيء؛ فعيل بمعنى فاعل. وفي الحديث: ارقبوا محمداً في أهل بيته أي احفظوه فيهم. وفي الحديث: ما من نبي إلا أعطي سبعة نجباء رقباء أي حفظة يكونون معه".

لسان العرب (1/ 425):
"والرقيب: الحارس الحافظ".

تاج العروس (ص: 978، بترقيم الشاملة آليا):
"إِذا رَأَيْن غَفْلَةً من راقِبِ ... يُومِينَ بِالأَعْيُنِ والحَوَاجِبِ".  
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200822

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں