بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دیوبندیوں کے عقائد /اہل حدیث اختلاف


سوال

دیوبندی کن عقائدپرچلتے ہیں؟ اہلِ حدیث کیوں اختلاف کرتے ہے؟

جواب

دیوبندی حضرات اسی عقیدے کے حامل ہیں جو قرآن وسنت کے عین مطابق ہے ؛ اسی لیے اہلِ سنت والجماعت کا صحیح مصداق ہیں، اوراہل سنت والجماعت سے مراد وہ جماعت اور طبقہ ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے والا صحیح عقیدہ کا حامل اور صحابہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع کرنے والا ہو، جیسا کہ آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے ''ما أنا علیه وأصحابي''( جس راستہ پر میں اور میرے صحابہ ہیں ) کہہ کر اہلِ سنت والجماعت کی تعریف اور ان کو پرکھنے کی کسوٹی متعین فرمادی ہے۔اور جو سنت اور صحابہ کے عقائد سے دور ہو اور اہلِ سنت ہونے کا دعوی کرے تو یہ دعوی نرا دعوی ہی ہوگا جو قابلِ اعتبار نہیں ہے۔

اہلِ سنت والجماعت (دیوبند)کے عقائد کے لیے مولانا خلیل احمد سہارنپوری رحمہ اللہ کی مرتب کردہ کتاب ''المہند علی المفند'' ( عقائدِ اہلِ سنت والجماعت) کا مطالعہ فرمائیں۔

مروجہ اہلِ حدیث حضرات کے اختلاف کی وضاحت کے لیے ''اختلافِ امت اور صراط مستقیم''  (مولانامحمد یوسف لدھیانوی رحمہ اللہ )کا مطالعہ فرمالیں، یہ جگہ اس تفصیلی موضوع کے جواب کی نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم



فتوی نمبر : 143907200134

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں