بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دوہزار سعودی ریال کے جرمانے سے بچنے کے لیے نیا پاسپورٹ بنوانے کا حکم


سوال

پاکستان سے جو لوگ دو سال کے اندر عمرے کے سفر پر جانا چاہتے ہیں تو پھر اس سے دو ہزار ریال بطورِ ٹیکس لیا جاتا ہے ۔تو اس ٹیکس سے بچنے کے لیے لوگ پاسپورٹ کو قبل از وقت رینول کراتے ہیں، کیا اس طرح کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

دوسال میں دوسری مرتبہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی حکومت  کا دو ہزار ریال لینا جائزنہیں، لہذا اگر کسی جائز ذریعہ سے اس جرمانے سے بچنا ممکن ہو تو اس ذریعہ کو اختیار کرنا جائز ہے، نیا پاسپورٹ بنانے کے لیے اگر جھوٹ بولنے کی نوبت نہیں آتی تو بنا سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144008200019

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں