بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دوہزار سعودی ریال کے جرمانے سے بچنے کے لیے نیا پاسپورٹ بنوانا


سوال

 ایک شخص کو رمضان المبارک میں عمرہ کرنے جانا ہے اور وہ دو سال بعد اب جانا چاہتا ہے تو وہ 2000 ریال جرمانہ سے بچنے کے لیے یہ تدبیر اختیار کرتا ہے کہ نیا پاسپورٹ بنا لے اس پاسپورٹ کی validity بڑھانے کی نیت سے؛ تا کہ اس کے پاسپورٹ کی میعادجو 2 سال بعد ختم ہو رہی تھی اب وہ گویا 5 سال بعد میعاد ختم ہوگاتو آیا ایسا کرنا جائز ہے؟ اور یہ 2000 ریال کا کوئی رسید بھی نہیں ملتی کہ کس فنڈ میں لیے جا رہے ہیں، بس ہوائی بات لگتی ہے۔

جواب

دوسال میں دوسری مرتبہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی حکومت  کا دو ہزار ریال لینا جائزنہیں، لہذا اگر کسی جائز ذریعہ سے اس جرمانے سے بچنا ممکن ہو تو اس ذریعہ کو اختیار کرنا جائز ہے، نیا پاسپورٹ بنانے کے لیے اگر جھوٹ بولنے کی نوبت نہیں آتی تو بنا سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144007200218

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں