بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دورانِ نمازاگلی صف میں جگہ پُر کرنا


سوال

نماز کے دوران اگلی صف کے بندے کا وضو ٹوٹ جائے تو پیچھے کھڑا مقتدی وہ جگہ کس طریقے سے پر کرے گا؟

جواب

نماز  باجماعت میں نیت باندھنے کے بعد اگلی  صف میں خالی جگہ ہو تو پُر کرنے کے لیے چل کر آگے جاسکتا ہے ، پُُر کرنے کے لیے  ایک صف کی مقدار چلا تو اس سے نماز فاسد نہ ہوگی، دوصف یا اس سے زیادہ مقدار ایک ہی دفعہ چلا تو نماز فاسد ہو جائے گی، لیکن ایک صف کی مقدار چلا پھر ایک رکن کی مقدار ٹھہر گیا، پھر چلا پھر ٹھہر گیا، تونماز فاسد نہ ہوگی۔ فقط واللّٰہ اعلم 


فتوی نمبر : 144004200326

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں