بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دوحہ میں اذان کے فوراً بعد خطبہ شروع ہوتا ہے ایسی صورت میں جمعہ کی سنت کب ادا کریں؟


سوال

ہم دوحہ قطر میں ہیں، یہ پوچھنا ہے کہ ہم جمعے کے دن یہاں نماز سے پہلے چار رکعت سنت کب ادا کریں؟  کیوں کہ یہاں نماز سے پہلے دو اذانیں  ہوتی ہیں،  ایک اذان نماز ظہر کا  وقت داخل ہونے سے پہلے ہوتی ہے اور دوسری اذان ظہر کا  وقت داخل ہوتے ہی دی جاتی ہے۔دوسری اذان کے فوراً  بعد بیان شروع ہوجاتا ہے جو تقریباً  20 یا 25 منٹ تک ہوتاہے۔جاننا یہ ہے کہ یہ بیان خطبہ ہوتا ہے یا خطبہ اس کے آخرمیں بیان کیا جاتا ہے۔کیا ہم سنت اس بیان کے دوران ادا کرسکتے ہیں؟

جواب

حنبلی مسلک میں جمعہ کے دن جمعہ کا وقت چوں کہ زوال سے پہلے شروع ہوجاتا ہے، اس وجہ سے مذکورہ طریقہ کار کےمطابق بیشتر عرب ممالک میں جمعہ کی اذان اور خطبہ کی مذکورہ ترتیب جاری ہے، اگر آپ حضرات کے لیے ممکن ہو تو اپنے امام سے درخواست کریں کہ زوال کے بعد چار رکعت سنت ادا کرنے کا وقت دے دیا کریں، اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں جمعہ کی نماز کے بعد سننِ بعدیہ (جمعے کے بعد کی چار سنتیں) ادا کرنے کے بعد سننِ قبلیہ (پہلے والی چار سنتیں) ادا کر لیا کریں۔  خطبہ کے دوران سنن ادا کرنا ممنوع ہے، ملحوظ رہے کہ عرب ممالک میں جمعہ کو جو بیان ہوتا ہے وہی خطبہ جمعہ ہوتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200970

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں