بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دو یا تین افراد کے ہونے کی صورت میں اقامت کا حکم


سوال

جماعتِ ثانیہ میں دو یا تین یا زیادہ افراد ہیں تو اقامت کہیں گے یا نہیں؟ اور اس کی دلائل بھی ارسال کریں گے تو نوازش ہوگی!

جواب

مسجد میں جماعتِ ثانیہ مکروہِ تحریمی ہے، ہاں اگر کسی دوسری جگہ بغیر اعلان واہتمام کے جماعت ثانیہ ہو رہی ہو (اور اُس میں دو یا تین افراد ہوں) تو اس جماعت کے لیے بھی اقامت کہی جائے گی، جیسا کہ ''فتاوی عالمگیری'' کی عبارت سے مفہوم ہوتا ہے:

''الفتاوى الهندية'' (1/ 55)
'' مسجد ليس له مؤذن وإمام معلوم يصلي فيه الناس فوجاً فوجاً بجماعة فالأفضل أن يصلي كل فريق بأذان وإقامة على حدة. كذا في فتاوى قاضي خان في فصل المسجد''.

بلکہ علماء نے یہاں تک لکھا ہے کہ اگر مقیم اپنے گھر میں تنہا نماز پڑھ رہا ہے تو بھی اقامت کہنا مستحب ہے، چناں چہ ''البحر الرائق'' میں ہے:

البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (1/ 280)
'' (قوله: وندبا لهما) أي الأذان والإقامة للمسافر والمصلي في بيته في المصر ؛ ليكون الأداء على هيئة الجماعة''۔
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201310

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں