بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دو مختلف جگہوں پر پندرہ دن ٹھہرنے والا اتمام کرے گا یا قصر؟


سوال

میرا پلانٹ میرے گھر سے دو سو کلومیٹر دور ہے، میں عام طور پر وہاں چار سے چھ دن گزارتا ہوں،کبھی پندرہ دن قیام کا اتفاق یا ارادہ نہیں ہوا،ہاں البتہ پلانٹ سے تیس کلومیٹر کے فاصلہ پر ایک شہر ہے جو میرے گھر سے ایک سو ستر کلومیٹردور ہے، وہاں میرا کرائے کا مکان بھی ہے اور وہاں میں نے پندرہ یا اس سے زیادہ دن بھی گزارے ہیں اورکئی بار ایسا بھی ہوا کہ کچھ دن پلانٹ پر اور کچھ دن اس تیس کلومیٹر دور شہر میں گزارے اور کل ملا کر پندرہ دن ہو گئے، میرا سوال یہ ہے کہ: میں پلانٹ میں دوران ڈیوٹی پوری نماز پڑھوں یا قصر کروں ؟

جواب

ذکر کردہ تفصیل کی روشنی میں آپ  اپنے پلانٹ پر قصر نماز پڑھیں گے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143809200031

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں