کل رقم 383000 (تین لاکھ تراسی ہزار) ہے، تین افراد میں تقسیم کرنی ہے، دو مرد ایک عورت (تینوں بہن بھائی ہیں )تیں لاکھ تراسی ہزار میں سے بہن کا کتنا حصہ بنتا ہے؟
اگر مذکورہ رقم ان بہن بھائیوں کے والد یا والدہ کی میراث کے حصے کی رقم ہے تو اس رقم کو ان دو بھائیوں اور ایک بہن کے درمیان تقسیم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ تین لاکھ تراسی ہزار روپے میں سے ایک لاکھ ترپن ہزار دو سو ( ۱۵۳۲۰۰ ) روپے ہر ایک بھائی کو اور چھہتر ہزار چھ سو (۷۶۶۰۰) روپے بہن کو ملیں گے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201991
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن