بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دل مضبوط کرنے اور احساس کم تری کے خیال سے حفاظت کے لیے دعا


سوال

 میں لوگوں کے ساتھ ملتے ہوئے بہت پریشان ہو جاتا ہوں،  میرا رنگ بھی سرخ ہو جاتا ہے،  میں بات کرتے ہوئے کانپنے لگتا ہوں حتی کہ گھر والوں کے ساتھ بھی بات کرتے ہوئے یہی حال ہوتا ہے ۔ اس کی وجہ سے میں سوچنے لگتا ہوں اور احساس کم تری کا شکار ہو جاتا ہوں اور پھر ڈیپریشن ہو جاتی ہے ، برائے مہربانی اس کا کوئی آیات اور وظیفوں سے علاج بتائیں!

جواب

درج ذیل امور کا اہتمام کیجیے:

1- ہر نماز کے بعد خصوصیت کے ساتھ درج ذیل دعا پڑھنے کا اہتمام کریں، نیز چلتے پھرتے بھی استحضارِ  قلب کے ساتھ پڑھنے کی عادت بنائیں:

{رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِي يَفْقَهُوا قَوْلِي}

2-  صلاۃ الحاجت پڑھ کر اپنی اس نفسیاتی کیفیت پر قابو پانے کے لیے دعا کرتے رہا کریں۔

3- ایسے دینی ماحول میں رہیں جہاں دوسروں کے سامنے بات کرنے اور نصیحت کا موقع ہو، مثلاً: دعوت و تبلیغ کی ترتیب کے مطابق کچھ وقت لگالیجیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200999

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں