جو مرد اپنی بیوی سے دغا بازی کرتا ہے ، قرآن و حدیث میں اس مرد کے لیے کیا سزا ہے؟
آپ نے سوال میں یہ واضح نہیں کیا کہ شوہر کس نوعیت کی دغابازی کرتے ہیں، تاکہ معلوم ہو کہ آیا وہ شرعی اعتبار سےدغا بازی کے دائرے میں آتی بھی ہے یا نہیں، اور اس کی کیا سزا ہے، بہرحال دغابازی کرنا شرعاً کسی بھی مسلمان کے لیے ناجائز ہے، دنیا میں اس کی متعین سزا تو اس کی صورت سامنے آنے پر ہی بتائی جاسکتی ہے، البتہ ایک مسلمان کے لیے اتنی وعید ہی کافی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو ہمیں (یعنی مسلمانوں کو) دھوکا دے وہ ہم میں سے نہیں ہے"۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143906200060
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن