بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دعائے قنوت یاد نہ ہوتو وتر میں کیا پڑھیں؟


سوال

دعاۓ قنوت یاد نہ ہو تو وتر میں کیا پڑھیں؟

جواب

وتر کی نماز میں قنوت پڑھنا واجب ہے، اور مخصوص دعا’’اللّٰهم انا نستعینک ...الخ‘‘پڑھنا اولیٰ ہے، لہذا  اگرکسی شخص کو  دعائے قنوت یاد نہ ہو تووتر کی نماز ترک نہ کرے، بلکہ دعائے قنوت کی جگہ ’’ربنا آتنا في الدنیا حسنةً وفي الآخرة حسنةً وقنا عذاب النار‘‘ یا ’’اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِيْ‘‘پڑھے۔البتہ  دعائے قنوت یاد کرنے کی کوشش جاری رکھے اور دعا یاد ہوتے ہی دعائے قنوت پڑھنے کا اہتمام کرے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200303

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں