اگر کسی کو دعا ئے قنوت نہیں آتی تو کیا کوئی اور دعا پڑھ سکتاہے وتر کی واجب نماز میں؟
دعائے قنوت جلد یاد کرنے کی کوشش کریں، جب تک یہ یاد نہ ہو تو «ربنا آتنا فی الدنیا حسنة وفی الآخرة حسنة وقنا عذاب النار » یا « اللهم اغفرلي»پڑھیں. فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143901200019
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن