بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

درمان نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

''درمان'' نام رکھناکیساہے؟

جواب

''درمان'' فارسی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنیٰ ہیں: علاج اور دوا۔ درمان نام رکھنا مناسب نہیں ہے، اس کے بجائے انبیاء کرام  علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام یا ایسا عربی نام رکھا جائے جو اچھے معنیٰ رکھتا ہو تو بہتر ہے، کیوں کہ اچھے نام رکھنے کا ہمیں حکم بھی ہے اور اس کا بچے پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908201046

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں