بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی کے بالوں سے دانت میں خلال کرنا


سوال

کیا داڑھی کے بالوں سے دانت میں خلال کرسکتے ہیں؟

جواب

داڑھی کے بالوں سے دانتوں میں خلال کرنے میں ایک قباحت یہ ہے کہ بال ٹوٹنے کا غالب امکان ہے، جب کہ داڑھی  ایک مشت سے کم کرنا حرام ہے،نیز اس میں داڑھی کی بے توقیری بھی ہے، لہذا اس کام سے بچنا چاہیے۔ اور اگر داڑھی کے ٹوٹے ہوئے بال سے خلال کرنے سے متعلق سوال ہے تو اس میں بھی انسانی عضو اور داڑھی کے بال کی بے توقیری ہے، اس سے بھی اجتناب چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200782

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں