بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی کتروانے والے امام کی اقتداء میں تراویح کا حکم


سوال

 

میں خلیج میں ھوں اور یہاں سب 8 رکعات تراویح ادا کرتے ھیں. ھمارے قریب ایک مسجد ھے جس میں 20 رکعات ادا ھوتے ھیں. اسکا امام ایک پاکستانی ھے اور اسکا بیٹا حافظ ھے اور وہ تراویح میں قرآن پاک سناتا ھے لیکن مسئلہ یہ ھے کہ وہ دھاڑی کتراتا ھے. (فیشن والی دھاڑی ھے) . اب اس کے اقتدا میں تراویح اور وتر پڑھنا کیسا ھے. مہربانی کرکے رہنمائی فرمائیں. جزاک اللہ

جواب

داڑھی مونڈنے یا ایک مشت سے کم کروانے  والے شخص کو مستقل امام بنانا مکروہ تحریمی ہے، اس لیئے اولا تو کوشش کریں کہ کسی ایسے شخص کی اقتداء میں بیس رکعت تراویح پڑھیں جس کی داڑ ھی پوری ہو، اگر ایسا کوئی امام میسر نہیں آتا تو جہاں  آٹھ رکعات تراویح ہوتی ہے وہ  امام اگر متشرع ہیں تو ان کے پیچھے آٹھ رکعت پڑھ کر بقیہ بارہ رکعت اور وتر انفرادی پڑھ لیں۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143708200049

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں