بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی منڈے کی اقتدا میں تراویح کا حکم


سوال

بغیر داڑھی والے یا ایک مٹھی سے کم کرانے والے کے پیچھے تراویح پڑھنا کیسا ہے؟اور وہ شخص کہہ رہا ہے جب اللہ پاک توفیق دیں گے تو رکھ لوں گا!

جواب

جو شخص داڑھی منڈوائے یا ایک مشت سے کم کرے اس کی اقتدا میں تراویح پڑھنا مکروہ تحریمی (ناجائز)ہے۔انسان ارادہ کرے تو اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمادیتےہیں، توفیق مانگنی بھی چاہیے اور اپنے تئیں نیک عمل کی طرف قدم بھی اٹھانا چاہیے۔ انسان مجبورِ محض نہیں ہے، بلکہ دنیا دار العمل ہے، جہاں اپنے اختیار سے راہ چننی ہوتی ہے۔ اس لیے مذکورہ شخص کو حکمت سے سمجھانا چاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200997

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں