بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

داماد کا سسر کے ساتھ جہیز میں تعان کرنا


سوال

 زید غریب ہے اپنی بیٹی کا رشتہ عمر کے لیے فی سبیل اللہ کرتا ہے، اب:

١) عمر اپنی خوشی سے زید کے ساتھ شادی کی تیاری کے سلسلے میں  تعاون کرنا چاہتا ہے۔

٢) عمر اپنی خوشی سے زید کے ساتھ جہیز کے سلسلے میں تعاون کرنا چاہتاہے ۔

کیا زید کے لیے یہ دونوں صورتیں جائز ہیں؟ راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

واضح رہے کہ  بغیر کسی نمود ونمائش کے  اپنی استطاعت کی حد تک جہیز دینا جائز ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنی بیٹی  حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو مختصر گھریلو ضرورت کا سامان شادی کے موقع پر دیا تھا، اب عمر اپنے سسر کے ساتھ اس مد میں اپنی جانب سے تعاون کرنا چاہتا ہے تو کرسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143812200062

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں