بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواتین کے لیے کالا لباس پہننا


سوال

عورتیں کالے کپڑے سلوا سکتی ہیں ؟ کسی دوسرے رنگ کے کپڑوں کے ساتھ کالی شلوار سلوا سکتے ہیں ؟

جواب

عورتیں کالے کپڑے سلواسکتی ہیں، بشرطیکہ کسی خاص رسم یا عقیدہ کی بنیاد پرنہ ہو، اسی طرح کسی دوسرے رنگ کے کپڑے کے ساتھ کالی شلوار سلانا بھی جائز ہے، ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم علیہ الصلاۃ والسلام کی چادر کو کالے رنگ میں رنگا، تو آپ ﷺنے اسے زیبِ تن فرمایا؛ لہٰذا کالا لباس پہننا جائزہے، البتہ آج کے دور میں مکمل کالا لباس باطل فرقے (شیعہ) کا شعار ہوچکا ہے؛ اس لیے بہتر ہے کہ پورے کالے لباس سے جہاں تک ہوسکے احتیاط رکھیں،(خصوصاً جن دنوں میں وہ کالے لباس کا اہتمام کرتے ہیں ان دنوں میں تو بالکلیہ اجتناب کریں)؛  تاکہ ان کی مشابہت سے بچ جائیں ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200593

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں